ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / خاتون نے کہا، جامع مسجد میں داخل ہونے کیلئے رقم کا مطالبہ کیاگیا

خاتون نے کہا، جامع مسجد میں داخل ہونے کیلئے رقم کا مطالبہ کیاگیا

Sat, 05 Nov 2016 18:44:57  SO Admin   S.O. News Service

رجیجو نے کہا معاملے پر کریں گے غور
ایٹانگر5نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اروناچل پردیش کے ایک لاء اسکول نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی دہلی میں جامع مسجد میں گھسنے کیلئے اسے300روپے دینے کوکہاگیا جبکہ دوسروں سے ایسا کچھ نہیں دینے کوکہاگیا۔ اس پرمرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہاہے کہ وہ معاملے پرغورکریں گے۔لاء ا سکول نیاگ پرٹن نے کل سوشل میڈیا ویب سائٹ پر واقعہ کی ویڈیو پوسٹ کی۔اس نے مسلسل ذکر کیا کہ دی جانے والی رقم سے اسے’’دقت سے نہیں‘‘لیکن یہ تو’’امتیازی سلوک کا معاملہ ‘‘ہے۔اس نے بتایاکہ پولیس کی مداخلت کے باوجودحکام نے اپنا مطالبہ نہیں چھوڑا۔مرکزی وزیر داخلہ کرن رجیجو نے ٹویٹ کیا کہ وہ خود معاملے پر غور کریں گے۔


Share: